نگہبان پروگرام میں ناقص گندم کی شکایات حقیقت پر مبنی نہیں، ڈپٹی کمشنر جہلم سمیع اللہ فاروق

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کا گند م گودام کا دورہ، نگہبان راشن پروگرام کے تحت فراہم کی جانے والی گندم کی کوالٹی اور پیکنگ چیک کی
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے سرکاری گندم گودام کا دورہ کیا، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور محکمہ خوراک کے اعلی افسران بھی موجود تھے۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نگہبان پروگرام میں ناقص گندم کی شکایات حقیقت پر مبنی نہیں ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں آٹا پیک کیا جا رہاہے۔
ڈی سی جہلم نے گندم سٹاک کو چیک کیا اور راشن پروگرام کے تحت فراہم کئے جانے والے آٹے کی کوالٹی چیک کرتے ہوئے کہا کہ نگہبان پروگرام کے تحت اعلی کوالٹی کا آٹا فراہم کیا جارہا ہے اور اس بارے ناقص ہونے کی شکایات درست نہیں، ضلعی انتظامیہ دن رات اس سارے عمل کی نگرانی کر رہی ہے۔



