دینہ میں نوجوان کی لاپرواہی ، نامعلوم چور لاکھوں روپے مالیت کا موٹرسائیکل لے اڑا

دینہ میں دن دیہاڑے منگلا روڈ سے نامعلوم چور لاکھوں روپے مالیت کا ہنڈا موٹرسائیکل لے اڑا ، متاثرہ نوجوان اپنی والدہ کے ہمراہ موٹرسائیکل پر بائیو میٹرک کے لیے یو بی ایل بینک جا رہا تھا کہ موقع کی تاک کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نامعلوم چور موٹرسائیکل لے کر فرار ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق دینہ میں اقبال ٹاؤن کا رہائشی نوجوان نعمان ولد ظفر حسین بائیو میٹرک کے لیے اپنی والدہ کے ہمراہ منگلا روڈ دینہ پر یو بی ایل بینک جا رہا تھا کہ یو بی ایل کے باہر موٹرسائیکل کو کھڑا کر کے بینک کی سیڑھیاں چڑھ ہی رہا تھا کہ پیچھے سے نامعلوم چور موٹرسائیکل میں لگی چابی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لے اڑا۔
موٹرسائیکل چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں۔
یاد رہے کہ دینہ میں متعدد موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں ہو چکی ہیں جن کا ابھی تک کچھ پتہ نہ چل سکا، شہریوں نے ڈی پی او جہلم سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔



