جہلم میں منشیات فروش کو جرم ثابت ہونے پر 9 سال قید اور جرمانے کی سزا

جہلم: عدالت نے تھانہ چوٹالہ میں درج منشیات کے مقدمہ نمبر 241/23 بجرم CNSA 9 (1) 3C کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم ناصر محمود کو جرم ثابت ہونے پر 9 سال قید بامشقت اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

مجرم ناصر محمود کو سال 2023 میں منشیات فروشی کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا۔ جہلم پولیس نے مجرم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا اور ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت میں پیش کیا۔ مقدمے کی مؤثر پیروی کے نتیجے میں معزز عدالت نے ملزم کو قرار واقعی سزا سنائی۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے اس فیصلے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں اور ان کے خلاف بھرپور آپریشن جاری رہے گا۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے ایسے عناصر کے خاتمے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں تاکہ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھا جا سکے۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کامیاب تحقیقات اور قانونی کارروائی پر انویسٹی گیشن اور لیگل ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے انہیں تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا بھی اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button