ایڈوائزر وفاقی محتسب 8 اگست کو جہلم میں کھلی کچہری لگائیں گے

جہلم: ایڈوائزر وفاقی محتسب میجر جنرل ریٹائرڈ ہارون سکندر پاشا 8 اگست کو جہلم میں کھلی کچہری لگائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈوائزر وفاقی محتسب میجر جنرل ریٹائرڈ ہارون سکندر پاشا 8 اگست 2024 کو دن گیارہ بجے ضلع کونسل ہال جہلم میں کھلی کچہری لگائیں گے، جہاں وہ وفاقی محکموں کے خلاف شہریوں کی شکایات سنیں گے۔ شہری اپنی شکایات لے کر ضلع کونسل ہال جہلم میں تشریف لے سکتے ہیں۔

اس موقع پر ضلع کونسل ہال جہلم میں شہریوں کو وفاقی محتسب دفاتر میں شکایات درج کروانے اور ریلیف حاصل کرنے کے بارے میں آگاہی بھی دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button