نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے کام جاری، سیوریج مسائل حل ہوں گے۔ ڈپٹی کمشنر میثم عباس

جہلم: میثم عباس نے کہا کہ جہلم شہر میں نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے کام تیز رفتاری سے جاری ہے۔
ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے نیا بازار میں سیوریج سسٹم کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ نئی سیوریج سکیم کی تکمیل کے بعد شہر میں سیوریج اور بارش کے پانی کی نکاسی سے متعلق شکایات کا خاتمہ ہو جائے گا۔ انہوں نے سیوریج کے کام کو اعلیٰ معیار اور تیز رفتاری سے مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
میونسپل افسران نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس سیوریج لائن کی تکمیل سے شہر کے تمام سیوریج مسائل حل ہو جائیں گے۔
ڈپٹی کمشنر میثم عباس نے کہا کہ برسوں پرانے مسائل کو ایک مربوط پلان کے تحت حل کیا جا رہا ہے، جس سے شہریوں کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔



