جہلم پولیس کی پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائیاں جاری، تین بھکاری گرفتار

جہلم پولیس نے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے تین بھکاریوں کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں تھانہ صدر اور تھانہ دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں پیشہ ورانہ بھیک مانگنے والے 3 افراد کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ پیشہ ور بھکاری نہ صرف شہریوں کے لیے پریشانی کا باعث بنتے ہیں بلکہ سڑکوں اور چوکوں پر کھڑے ہو کر ٹریفک کی روانی میں بھی خلل ڈالتے ہیں اور بعض اوقات حادثات کا سبب بھی بنتے ہیں۔

ڈی پی او جہلم نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ پیشہ ور بھکاریوں کی حوصلہ شکنی کریں اور ایسے عناصر کے خلاف پولیس سے مکمل تعاون کریں تاکہ معاشرتی بہتری کے لیے اقدامات موثر ثابت ہو سکیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بھکاری مافیا کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button