صاف ستھرا پروگرام کاغذی کارروائی تک محدود، گلی محلوں میں گندگی کے ڈھیر

جہلم میں وزیر اعلیٰ پنجاب کا صاف ستھرا پروگرام صرف کاغذی کارروائی تک محدود ہو کر رہ گیا۔ شہر کے گلی محلوں میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگنے سے شہر کا حسن ماند پڑنے لگا ہے جبکہ سینٹری عملہ بھی گلی محلوں سے غائب ہے۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ گندگی کے ٹیلوں سے اٹھنے والا تعفن شہریوں کی صحت کے لیے خطرہ بنتا جا رہا ہے اور موذی امراض پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ شہر کے مختلف ملحقہ علاقوں میں لگے گندگی کے ڈھیر اب شہر کی پہچان بنتے جا رہے ہیں۔

علاقہ مکینوں نے بتایا کہ انہوں نے صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات کے حوالے سے آر ڈبلیو ایم سی انتظامیہ کو بارہا آگاہ کیا، لیکن صورتحال جوں کی توں ہے۔

متاثرہ شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، چیف سیکرٹری پنجاب، کمشنر راولپنڈی اور ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لے کر صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بہتر بنایا جائے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم ہو سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button