دھی رانی پروگرام کے تحت اجتماعی شادیوں میں تاخیر، مستحق لڑکیاں منتظر

پڑی درویزہ/ سوہاوہ: دو ماہ گزرنے کے باوجود وزیر اعلیٰ پنجاب کے خصوصی "دھی رانی” پروگرام کے تحت مستحق لڑکیوں کی اجتماعی شادیوں کا سلسلہ تاحال شروع نہیں ہو سکا، جس پر عوامی و سماجی حلقوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال نومبر میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر "دھی رانی” پروگرام کے تحت صوبے بھر سے مستحق لڑکیوں کی اجتماعی شادیوں کے لیے درخواستیں طلب کی گئی تھیں، جس میں سرکاری اخراجات پر شادی کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ تاہم جنوری 2025 کا آغاز ہو چکا ہے اور مستحق لڑکیاں تاحال اپنے ہاتھ پیلے ہونے کے انتظار میں ہیں۔

عوامی و سماجی حلقوں اور مستحق درخواست دہندگان نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پرزور اپیل کی ہے کہ "دھی رانی” پروگرام کے تحت اجتماعی شادیوں کے انعقاد کا سلسلہ فوری طور پر شروع کیا جائے تاکہ مستحق لڑکیوں کو مزید انتظار اور مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

عوام کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ غریب اور مستحق گھرانوں کے لیے امید کی کرن ہے اور اس کے جلد از جلد آغاز سے سینکڑوں خاندانوں کو خوشی اور سکون میسر آ سکے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button