قونصل جنرل دبئی قونصلیٹ محمد حسین سے کشمیری کمیونٹی کے وفد کی ملاقات، مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال


دبئی: قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی کے قونصل جنرل محمد حسین اور ویزہ قونصلر نبیل سے دبئی میں مقیم کشمیر کمیونٹی کے وفد نے تفصیلی ملاقات کی۔
کشمیری کمیونٹی کے وفد میں راجہ امجد کبیر، صدر چنار ونگ ، آصف راٹھور ، ایاز کیانی ، سردار الما ، ڈاکٹر شفاقت ، راجہ عبدالجبار، سردار شبیر اور فاروق بانیاں شامل تھے۔
ملاقات کے دوران مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ قونصل جنرل نے اپنی کمیونٹی کے ساتھ بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔
قونصل جنرل نے کہا کہ اوورسیز میں ہم سب کی پہچان پاکستانی شہری کی حیثیت سے ہوتی ہے، لہٰذا اپنے ملک کے نام پر کوئی حرف نہ آنے دیں یواے ای ہمارا دوسرا گھر ہے، یہاں کے قانون کا احترام کریں۔
ملاقات کے بعد کشمیری کمیونٹی کے ارکان نے کہا کہ قونصل جنرل نے ہماری بھرپور حوصلہ افزائی کی جس پر ہم ان کے شکرگزار ہیں۔



