جہلم: پاکستان کا بچہ بچہ پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہے ، چوہدری غلام احمد زمرد

جہلم: چوہدری غلام احمد زمرد نے کہا ہے کہ پاکستان کا بچہ بچہ پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہے اور وطن عزیز کی حفاظت کے لیے جان کا نذرانہ دینے سے نہ عوام پیچھے ہٹتی ہے اور نہ ہی پاک فوج۔

جہلم کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت اور سابق تحصیل ناظم چوہدری غلام احمد زمرد نے ان خیالات کا اظہار جہلم پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دشمن کو اس کے گھر میں گھس کر جواب دینا اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے فتح یاب ہونا، پاکستان کی کامیابی ہے۔

چوہدری غلام احمد زمرد نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے بھارت کی حالیہ جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر پوری قوم کے دل جیت لیے ہیں، اور پوری قوم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہماری آن، شان اور پہچان ہے اور ہم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا ہر فرد اپنی افواج کا سپاہی ہے اور دشمن ملک کسی خوش فہمی میں نہ رہے، اگر دوبارہ کسی بھی جارحیت کی کوشش کی گئی تو افواجِ پاکستان ایسا سبق سکھائے گی جو نسلوں تک یاد رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان اپنی جانیں قربان کر کے ہمیں تحفظ فراہم کر رہی ہیں۔ اگر بھارت نے میلی آنکھ سے پاکستان کی طرف دیکھا تو اس کی نسلیں مٹ جائیں گی۔ چوہدری زمرد نے فیلڈ مارشل اور پاک فوج کو کامیاب آپریشن پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو اپنی بہادر افواج پر فخر ہے اور ملک کی بقاء و سالمیت کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button