برٹش کونسل کے گولڈ پارٹنر انسٹیٹیوٹ ایس ایل ایس کے منیجنگ ڈائریکٹر کی ڈی ایس پی ٹریفک سے ملاقات

جہلم: برٹش کونسل کے گولڈ پارٹنر انسٹیٹیوٹ ایس ایل ایس کالج کے منیجنگ ڈائریکٹر سرفراز ملک نے نو تعینات ڈی ایس پی ٹریفک پولیس طارق شفیع سے ان کے دفتر میں ایک اہم ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران ٹریفک کے مسائل پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ دونوں فریقین نے ان مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کرنے پر زور دیا۔ سرفراز ملک نے تعلیمی اداروں اور عوامی محکموں کے درمیان تعاون کی اہمیت پر روشنی ڈالی تاکہ معاشرتی ماحول کو بہتر بنایا جا سکے۔
ڈی ایس پی طارق شفیق نے ایس ایل ایس کی اس مثبت پہلوؤں کو سراہا اور ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ دونوں نے عوام میں آگاہی مہم چلانے اور عملی اقدامات کے ذریعے ٹریفک کے مسائل کو حل کرنے پر اتفاق کیا۔
ملاقات ٹریفک کے مسائل کے پائیدار حل کی جانب ایک امید افزا قدم ہے اور عوامی و نجی شعبوں کے درمیان اشتراک کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔



