ڈپٹی کمشنر جہلم سے نئی زندگی ٹرسٹ کے وفد کی ملاقات، ٹرسٹ کی سرگرمیوں پر بریفنگ

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی سے فلاحی تنظیم نئی زندگی ٹرسٹ کے وفد کی ملاقات، ٹرسٹ کی سرگرمیوں پر بریفنگ، ڈی سی جہلم نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
تفصیلات کے مطابق نئی زندگی ٹرسٹ کے وفد نے ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی سے ملاقات کی اور ان کو ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایچ آئی وی ایڈز اور دیگر نشے کے شکار افراد کی بحالی کے لیے اقدامات پر بریفنگ دی۔
ٹرسٹ ذمہ داران نے بتایا کہ ملک بھر میں نئی زندگی ٹرسٹ ایچ آئی وی ایڈز اور نشہ کے عادی افراد کی بحالی کے لیے بالکل مفت کام کر رہا ہے اب تک سینکڑوں افراد کو طبی امداد فراہم کی جا چکی ہے۔ ضلع جہلم میں اس حوالے سے سرگرمیوں کو مزید فروغ دینے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی خصوصی مدد کی ضرورت ہے۔
ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی نے ٹرسٹ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



