جہلم چیمبر آف کامرس کے صدر حاجی زاہد حسین بٹ کا دینہ کا دورہ، پرتپاک استقبال

جہلم: حاجی زاہد حسین بٹ نومنتخب صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے دینہ کا دورہ کیا۔ جی ٹی روڈ دینہ پہنچے پر شاندار استقبال کیا گیا جس کے بعد انہوں نے دینہ شہر کا پہلا وزٹ کیا جہاں جگہ جگہ پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے۔

نومنتخب صدر جہلم چیمبر آف کامرس حاجی زاہد حسین بٹ نے ہاتھ ہلا کر سب کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر حاجی زاہد حسین نے کہا عوام سے مخاطب ہو کر کہا کہ جس طرح دینہ کی عوام نے میری عزت افزائی کی ہے اور مجھے محبتوں سے نوازا ہے میں تاحیات یہ بھول نہیں پاؤں گا۔ دینہ اور جہلم والے زندہ دل لوگ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دینہ کی محبت کرنے والی عوام کے درمیان میرا موجود ہونا یہ میرے لیے باعث عزت ہے۔ مجھے جو ذمہ داری دی گئی ہے میں اس ذمہ داری کو خلوصِ نیت سے نبھاؤں گا۔ چھوٹے پیمانے پر کام کرنے والے میرے تاجر دوست عنقریب بڑے پیمانے پر کام کرتے نظر آئیں گے۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button