جہلم پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران نے حلف اٹھا لیا

جہلم: جہلم پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران نے حلف اٹھا لیا، حلف برداری کی تقریب جہلم پریس کلب میں منعقد ہوئی ۔معروف روحانی سکالر بابا جی عرفان الحق نے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا۔ شہر کی سماجی ، رفاعی ، فلاحی ، کارروباری ، مذہبی ، شہری،صحافی تنظیموں کے عمائدین سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق سے رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ منتخب عہدیداروں کو ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے پریس کلب کے پنڈال میں لایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم پریس کلب کی تقریب حلف برداری جہلم پریس کلب کی عمارت میں منعقد ہوئی ، تقریب کے مہمان خصوصی معروف روحانی سکالر بابا جی عرفان الحق نے نو منتخب عہدیداران جن میں مہر محمد الیاس صدر ،الیاس صادق وٹو جنرل سیکرٹری، طارق مجید کھوکھر چیئرمین ،مرزا قدیر بیگ نائب صدر، سید مستفیض اقبال بخاری سینئر نائب صدر، مرزا راحیل بیگ نائب صدر، عبدالرحمن قادری فنانس سیکرٹری، ڈاکٹر اعجاز احمد اعوان، سیکرٹری انفارمیشن سید ناصر محمود جائنٹ سیکرٹری ، عبدالغفارآزاد آفس سیکرٹری جبکہ محمد امجد بٹ کو سرپرست اعلیٰ ، چوہدری مہربان حسین شامل ہیں سے حلف لیا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار جہلم کے صدر چوہدری فدا حسین ساہی، معروف قانون دان جنرل سیکرٹری عمر ظریف،معروف قانون دان انعام اللہ خان شامل تھے جبکہ الیکٹرانک میڈیا سرائے عالمگیرکے صدر احتشام راٹھور،سرائے عالمگیر پریس کلب کے عہدیداران وممبران کے ہمراہ پریس کلب پہنچے جبکہ الیکٹرانک میڈیا دینہ کے عہدیداران و ممبران پریس کلب پہنچے، تحصیل پریس کلب پنڈدادنخان کی نمائندگی قیصر امجد مغل جبکہ تحصیل پریس کلب کی نمائندگی کے فرائض چوہدری بشیر احمد تارڑ نے سرانجام دیئے۔
تقریب حلف برداری میں شرکت کرنے والے مہمانوں نے نو منتخب عہدیداران پر نوٹ نچھاور کئے جبکہ جہلم پریس کلب کے ممبران جن میں معروف سینئر صحافی عامرکیانی، سید اکرم حسین بخاری، چوہدری مہربان حسین، عبدالرحمن قادری، سید مظہرعباس نقوی، عاطف بٹ، وسیم قریشی ، آصف جٹ، شیخ ذوالفقار علی کاشف، سہیل کیانی، چوہدری دانیال عابد، مرزا فاران بیگ، نعمان مظفر انصاری، راجہ شہریار علی ، چوہدری تصور حسین،سید ناصر محمود، چوہدری عابد محمود، عبدالغفارآذاد، اسماعیل افتخار، شیخ عتیق الرحمن، عبدالباسط مجاہد، اشرف جنجوعہ شامل تھے۔
اس موقع پر مہمان خصوصی بابا جی عرفان الحق نے کہا کہ جہلم پریس کلب کی سابقہ کاکردگی قابل تعریف ہے۔میں انہیں مبارک باد پیش کرتا ہوں جہلم کے صحافی عوامی مسائل کو اجاگر کرکے اللہ کی رضا حاصل کررہے ہیں۔ جہلم پریس کلب کے سینئر صحافیوں کو ایک چھت تلے یکجا دیکھ کر دلی خوشی محسوس ہوئی ہے۔
اس موقع پر انہوں نے نو منتخب عہدیداران کومبارکباد پیش کی،پنڈال میں موجود منتخب عہدیداران کے عزیز رشتے داروں نے نو منتخب عہدیداروں کو گھیر لیا۔ اس موقع پر منتخب عہدیداران پر پھولوں کی پتیاں اور نوٹ نچھاور کئے گئے جبکہ عہدیداروں کے گلے میں پھولوں کے ہار اور مالا پہنائی گئیں ۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



