جہلم شہر سمیت ملحقہ علاقوں میں نان کسٹم سمگل شدہ سگریٹوں کی فروخت جاری

جہلم: شہر سمیت ملحقہ علاقوں میں نان کسٹم سمگل شدہ سگریٹوں کی فروخت جاری، سگریٹ فروخت کرنے والے راتوں رات سرمایہ ڈبل کرنے کیلئے متعلقہ محکموں کی آشیر باد پر ڈنکے کی چوٹ پر غیر قانونی دھندہ کرنے میں مصروف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر اور گردونواح میں نان کسٹم پیڈ دوسرے ممالک سے سمگل ہوکر آنے والے درجنوں اقسام کے سگریٹ سر عام فروخت ہو رہے ہیں۔

سگریٹ نوشی کرنے والے مختلف فلیورز اور ذائقے کا مزہ لینے کیلئے غیر ملکی سگریٹوں کو ترجیح دے رہے ہیں پابندی کے با وجود ممنوعہ سگریٹس کی فروخت متعلقہ محکموں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

شہریوں نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button