پاکستان کی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری کا اہم کردار ہے، رمیش سنگھ اروڑا

جہلم: نئے سال کی خوشی میں کرسچن کمیونٹی کی جانب سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑا اور ڈپٹی کمشنر جہلم محمد میثم عباس نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق مسیحی عبادت گاہ میں مذہبی ہم آہنگی پروگرام کے تحت ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں مسیحی برادری کے رہنماؤں، اہل علاقہ اور بچوں نے بھرپور شرکت کی۔ مہمان خصوصی صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑا اور ڈپٹی کمشنر محمد میثم عباس نے نئے سال کا کیک کاٹا اور تمام شرکاء کو مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رمیش سنگھ اروڑا نے کہا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری کا اہم کردار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کا عزم ہے کہ تمام اقلیتوں کو ان کے حقوق ہر صورت دیے جائیں گے اور اقلیتوں کے لیے مخصوص فلاحی کوٹہ جات میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر جہلم محمد میثم عباس نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اقلیتوں کے مسائل کے حل کے لیے خصوصی طور پر متحرک ہیں اور ان کے تمام حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا رہا ہے۔

تقریب میں بچوں نے مسیحی گیت پیش کیے اور مہمانوں کو پھول پیش کر کے خوش آمدید کہا، جس سے ماحول خوشگوار اور پرمسرت ہوگیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button