دریائے جہلم کے وسط میں واقع قدرتی جنگل میں آگ بھڑک اٹھی

جہلم میں دریائے جہلم کے وسط میں واقع ایک قدرتی جزیرہ نما جنگل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے بڑے پیمانے پر درختوں اور جھاڑیوں کو لپیٹ میں لے لیا۔
ریسکیو 1122 کی جانب سے امدادی کارروائیاں فوری طور پر شروع کر دی گئیں۔ اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم صرف 7 منٹ میں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور آگ بجھانے کی کوششوں کا آغاز کیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ہمیں اطلاع ملی کہ جنگل میں آگ لگی ہے، ٹیم فوری طور پر روانہ ہوئی اور ہم نے اپنی پوری کوشش کی کہ آگ کو پھیلنے سے روکا جائے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی ممکنہ وجہ کسی نامعلوم شخص کی جانب سے سگریٹ پھینکنا قرار دی جا رہی ہے۔ خشک گھاس کی زیادتی کے باعث آگ نے شدت اختیار کر لی۔
آگ کے بلند شعلوں اور دھوئیں کے باعث جی ٹی روڈ پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔
دریائے جہلم کے وسط میں ہونے کی وجہ سے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر نہیں پہنچ سکیں۔ تاہم، پل کے اوپر سے فائر ٹینڈرز کے ذریعے پانی پھینک کر آگ بجھانے کی کوشش کی گئی۔
ریسکیو ون ون ٹوٹو جہلم کی فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں کے ساتھ سرائے عالمگیر سے بھی ایک فائر وہیکل نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان یا اَملاک کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ آگ پر بڑی حد تک قابو پا لیا گیا ہے۔
یہ علاقہ دریائے جہلم کے بیلٹ میں آتا ہے اور سرکاری جنگل کا حصہ نہیں ہے۔
@jhelumupdatespk دریائے جہلم کے وسط میں واقع قدرتی جنگل میں آگ بھڑک اٹھی @jhelumupdates ♬ original sound – Jhelum Updates



