ڈومیلی میں فائرنگ کر کے شہری کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

سوہاوہ: تھانہ ڈومیلی پولیس نے ایس ایچ او کی سربراہی میں اہم کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب خطرناک ملزم محمد عرفان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے رواں سال فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل اور دوسرے کو زخمی کیا تھا، جس کے بعد سے وہ مفرور تھا۔ کارروائی کے دوران پولیس نے ملزم کے قبضے سے آلہ قتل، 30 بور پسٹل بمعہ ایمونیشن برآمد کر لیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں تمام شواہد مکمل طور پر اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں چالان کیا جائے گا تاکہ اسے قرار واقعی سزا دلائی جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button