پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن 21ویں رائزنگ ڈے کی تقریب کا انعقاد

سوہاوہ: پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن میں 21ویں رائزنگ ڈے کی پروقار تقریب منعقد کی گئی۔
اس موقع پر ایس ایس پی پٹرولنگ محمد بن اشرف، ڈی ایس پی پٹرولنگ سید ذوالفقار گیلانی، ڈی ایس پی پٹرولنگ چوہدری ذوالفقار علی اور ریجنل آفس کے دیگر عملے نے شرکت کی۔
تقریب میں کیک کاٹا گیا اور ملک و قوم کی سالمیت کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ اس موقع پر پٹرولنگ پولیس کے افسران اور عملے نے عہد کیا کہ وہ اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور عوامی خدمت کے جذبے کو برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔
تقریب میں پٹرولنگ پولیس کے کردار اور عوامی تحفظ کے حوالے سے ان کی خدمات کو بھی سراہا گیا۔ شرکاء نے پولیس فورس کی پیشہ ورانہ مہارت اور عوامی اعتماد کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔



