جہلم میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کیلئے وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، ڈی پی او ناصر محمود باجوہ

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی زیر قیادت ڈی پی او آفس جہلم میں امن کمیٹی پنجاب کے وفد سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔
امن کمیٹی پنجاب کے ممبران سے میٹنگ کا انعقاد جہلم شہر میں امن و امان کے حوالے سے کیا گیا، میٹنگ میں مذہبی ہم آہنگی، بھائی چارے اور امن و امان کے قیام کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔
ممبران امن کمیٹی پنجاب نے کہا کہ شہر بھر میں امن و امان کے قیام کے لیے انتظامیہ اور اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
علماء کرام نے کہا کہ ہم سب ایک جماعت کی طرح ہیں اور جہلم میں امن وامان کی فضاء کے لیے ہر دم کوشاں ہیں، جہلم شہر میں بھائی چارے کو عام کرنے کے لیے پرعزم ہیں، جہلم پولیس کے ساتھ ہمیشہ شانہ بشانہ رہیں گے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ امن و امان کو برقرار رکھنے میں علماء کرام کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



