کنیز فاطمہ فاؤنڈیشن کا مستحق طلباء کیلئے یونیفارم کا عطیہ، ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن نے فلاحی اقدام کو سراہا

جہلم: کنیز فاطمہ فاؤنڈیشن کی جانب سے جہلم میں تعلیم کے فروغ اور مستحق طلباء کی امداد کے لیے ایک شاندار فلاحی قدم۔ فاؤنڈیشن نے ڈپٹی کمشنر آفس جہلم میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں ایک لاکھ روپے سے زائد مالیت کے اسکول یونیفارم اور جرسیاں ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کے حوالے کیں۔

یہ امدادی سامان خاص طور پر لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ انتظام چلنے والے سکولوں کے غریب اور مستحق بچوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن کے ہمراہ میڈم اے ڈی سی آر، ڈی سی او لٹریسی میمونہ شاہ، اسسٹنٹ کمشنر اور سی ای او ایجوکیشن بھی شریک تھے۔

کنیز فاطمہ فاؤنڈیشن کی جانب سے محمد اویس رضا نے ضلعی انتظامیہ کے تعاون اور تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے اعلیٰ حکام کو اعزازی شیلڈز پیش کیں۔

ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن نے اس موقع پر فاؤنڈیشن کی فلاحی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نجی اداروں کا یہ تعاون نہ صرف تعلیم کے فروغ میں مددگار ہے بلکہ مستحق بچوں کے لیے امید کی ایک نئی کرن بھی ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ عطیہ کردہ یونیفارم اور جرسیاں شفاف طریقے سے مستحق بچوں تک پہنچائی جائیں گی۔

اس موقع پر محمد اویس رضا نے کہا کہ کنیز فاطمہ فاؤنڈیشن مستقبل میں بھی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر تعلیم، فلاحی منصوبوں اور انسانی خدمت کے مختلف شعبوں میں کردار ادا کرتی رہے گی، تاکہ کوئی بچہ وسائل کی کمی کے باعث تعلیم سے محروم نہ ہو۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button