جہلم میں غیر قانونی پٹرول فروخت کرنے والا ملزم گرفتار، پٹرول برآمد

جہلم: ضلع جہلم میں غیر قانونی طور پر پٹرول فروخت کرنے اور گیس ری فلنگ کرنے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے غیر قانونی پیٹرول برآمد کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں ایس ایچ او تھانہ صدر اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر پٹرول فروخت کرنے والے ملزم علی عباس کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے مجموعی طور پر 25 لیٹر غیر قانونی پیٹرول برآمد کیا۔

تھانہ صدر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں غیر قانونی طور پر پٹرول فروخت کرنے اور گیس ری فلنگ کرنے والوں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا اور ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button