ضلع جہلم کے تمام اسکول و کالجز میں فوری چھٹی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

جہلم: ضلع جہلم میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر تمام سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی ادارے (سکولز، کالجز) کل بروز سوموار 13 اکتوبر 2025ء کو بند رہیں گے۔

ڈپٹی کمشنر جہلم کی ہدایت پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی جہلم اور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز جہلم نے علیحدہ علیحدہ نوٹیفکیشنز جاری کر دیے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع جہلم کے تمام پبلک اور پرائیویٹ سکولز و کالجز کل ایک روز کے لیے بند رہیں گے۔ یہ فیصلہ موجودہ امن و امان کی صورتحال اور راستوں کی بندش کے باعث طلبہ اور اساتذہ کی سلامتی و تحفظ کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔

سی ای او ایجوکیشن جہلم نے بتایا کہ راستوں کی بندش اور ٹریفک کی صورتحال کے باعث تعلیمی اداروں میں حاضری ممکن نہیں تھی، اسی وجہ سے چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔ تمام سکولوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ والدین اور طلبہ کو اس فیصلے سے بروقت آگاہ کریں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز جہلم کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری و نجی کالجز پیر کے روز بند رہیں گے، جبکہ تمام اساتذہ اور عملہ ادارے کی سیکورٹی و ریکارڈ کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ کسی بھی افسر کو پیشگی اجازت کے بغیر سٹیشن چھوڑنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

انتظامیہ کے مطابق تعلیمی سرگرمیاں معمول کے مطابق منگل 14 اکتوبر 2025ء سے بحال کر دی جائیں گی (اگر کسی نئی ہدایت کا اجراء نہ ہوا)۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button