پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باوجود بھی جہلم میں کرایوں میں کمی نہ ہو سکی

جہلم: سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی سرپرستی جنرل بس اسٹینڈ سے بین الاضلاحی اوراندروں ضلع چلنے والی ٹرانسپورٹ کے مالکان کے وارے نیارے، سرکاری کرائے ناموں کی لسٹ تک گاڑیوں میں آویزاں نہیں۔ پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باوجود بھی کرایوں میں کمی نہ ہو سکی ، مسافر گاڑیوں میں خود ساختہ کرایہ وصول کر کے مسافروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کے مختلف روٹس اور بین الاضلاعی روٹس پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے مالکان نے مسافروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کررکھاہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باوجود بھی ضلع جہلم سے دوسرے روٹس پر چلنے والی گاڑیوں کے کرایوں میں کمی نہیں کی گئی بلکہ بااثر ٹرانسپورٹرز نے سٹاپ ٹو سٹاپ کرایہ 50 روپے وصول کرنا شروع کررکھا ہے۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے اوور چار جنگ کنٹرول کرنے کے لیے تا حال کوئی کارروائی نہیں کی جاسکی۔

مسافروں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف، چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری ٹرانسپورٹ، ڈی آئی جی ٹریفک پولیس، ڈی پی او جہلم اور ایڈوائزر صوبائی محتسب پنجاب سے نوٹس لینے اور پنجاب روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مقرر کردہ کرایوں پر عملدرآمد کروانے اور اضافی جرائت وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے چالان کروانے کامطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button