جہلم تا لِلہ ڈیول کیرج وے منصوبہ مکینوں کے لئے خوفناک خواب بن گیا

جہلم: تقریباً چار سال قبل شروع ہونے والا جہلم تا لِلہ ڈیول کیرج وے منصوبہ مکینوں کے لئے خوفناک خواب بن گیا۔

مذکورہ سڑک کئی اضلاع کو ملاتی ہے مون سون کے موسم میں سڑک پر سفر کرنا نا ممکن ہو چکا ہے۔ فنڈ جاری کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔

مصری موڑ تالِلہ تک جگہ جگہ گہرے گڑھے بارشی پانی سے بھر جانے سے گاڑیوں کا نقصان اور حادثات میں اضافہ ہونے لگاجب کہ گاڑی مالکان کو لاکھوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑرہا ہے۔

مصری موڑ تا لِلہ روڈ کی اکھاڑ بچھاڑ کے باعث مسافر پچھلے کئی سالوں سے ازیت میں مبتلا، مریض تو دورکی بات عام آدمی کا بھی اس سڑک پر سفر کرنا کسی امتحان سے کم نہیں۔

وفاقی و حکومت پنجاب کے ترقی کے جھوٹے دعوئوں کے باعث لاکھوں افراد کو روزانہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اربوں روپے کے منصوبے کے لیے بجٹ میں رقم مختص نہ کرنامکینوں کا ساتھ سوتیلی ماں جیسا رویہ اپنانے کے مترادف ہے ۔

حکومت پنجاب کی بے حسی اور منتخب نمائندوں کی عدم دلچسپی کے باعث علاقہ مکینوں میں ن لیگ حکومت کے خلاف شدید غم وغصہ اور بے چینی پائی جاتی ہے۔

علاقہ مکینوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ انکے حالاتِ زار پر ترس کھاتے ہوئے سڑک کی تعمیر کے لئے فنڈز جاری کئے جائیں تا کہ تحصیل جہلم اور تحصیل پنڈدادنخان کے مکینوں کی مشکلات میں کمی واقع ہو سکے ۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button