چاند رات پر ہلڑ بازی، ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری

جہلم: عید الفطر کی آمد اور چاند رات کے موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری نے ضلع بھر میں ہلڑ بازی، ہوائی فائرنگ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

ڈی پی او جہلم نے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایت کی ہے کہ چاند رات کے دوران بازاروں، اہم شاہراہوں اور حساس مقامات پر پولیس نفری میں اضافہ کیا جائے اور گشت کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ شہریوں کو پرامن اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ، ہلڑ بازی اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کا کہنا تھا کہ عید خوشیوں کا تہوار ہے اور اسے خوف یا بدنظمی کا باعث بننے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قانون کا احترام کریں، ہوائی فائرنگ اور ہلڑ بازی سے گریز کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع قریبی پولیس کو دیں تاکہ سب مل کر ایک پرامن اور خوشگوار عید منا سکیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button