آئیسکو سرکل جہلم نے ضلع کچہری کو ریڈار پر لے لیا، ہر دوسرے دن بجلی بند رہنا معمول بن گیا

جہلم: آئیسکو سرکل جہلم کی اربن سب ڈویژن نے ضلع کچہری کو ریڈار پر لے لیا، ہر دوسرے دن صبح سات بجے سے لیکر ایک بجے سے سہ پہر 3بجے تک بجلی بند کر دی جاتی ہے۔
بجلی بند ہونے کی وجہ سے ضلع کچہری،ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس ،محکمہ زراعت ،عدالتوں ،ایڈوائزر صوبائی محتسب ،ڈسٹرکٹ جیل ،محکمہ ہائی وے، ڈسٹرکٹ پولیس آفس ،خواتین کالج سمیت درجنوں سرکا ری و غیر سرکاری اداروں کا نظام ٹھپ ہو کر رہ جاتا ہے جس کی وجہ سے عدالتوں سمیت دیگر اداروں میں آنے والے سائلین کو سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔
پچھلے کئی روز سے آئیسکو سرکل جہلم کی اربن سب ڈویژن نے ضلع کچہری کے فیڈر نمبر 7کی سپلائی ہر دوسرے دن صبح7بجے سے دوپہر دن 12بجے تک کا وقت مقرر کیا جاتا ہے ،جبکہ ارب سب ڈویژن کا عملہ سہ پہر 3بجے تک بجلی کی سپلائی بحال کرتے ہیں جس کی وجہ سے ضلع کچہری میں آنے والے سائلین ڈپٹی کمشنر دفتر ،ضلع کونسل ،ایڈوائزر صوبائی محتسب ،ڈسٹرکٹ جیل،محکمہ ہائی وے،بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ ،محکمہ زراعت ،لوکل گورنمنٹ ،خواتین کالجز،ڈسٹرکٹ پولیس آفس سمیت سرکاری و نجی اداروں میں آنے والے سائلین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
شہریوں نے چیف انجینئر آئیسکو اسلام آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ صبح 7بجے بجلی بند کرنے کی بجائے دن 11بجے کے بعد بجلی کی سپلائی معطل کی جائے تاکہ ضلع کچہری اور دیگر اداروں میں آنے والے سائلین کی مشکلات میں کمی واقع ہو سکے۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



