ممنوعہ اور زائد المیعاد ادویات کی فروخت پر سخت کارروائی ہو گی، ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے کہا ہے کہ ضلع میں کوالٹی کنٹرول بورڈ کو مزید فعال بنایا جائے گا اور ادویات کے معاملے میں کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔ ممنوعہ اور زائدالمیعاد ادویات کی فروخت پر میڈیکل اسٹورز کو فوری طور پر سیل کر دیا جائے گا۔

یہ بات انہوں نے کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس میں کہی۔ اجلاس میں ضلع بھر کے میڈیکل اسٹورز کی انسپکشن رپورٹ پیش کی گئی، جس میں ممنوعہ، زائدالمیعاد ادویات کی فروخت اور نان کوالیفائڈ عملے کی موجودگی کے کیسز کا جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے تمام کیسز کی سماعت کرتے ہوئے ہدایت دی کہ قانون کی دوبارہ خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ متعدد اسٹورز کو وارننگ جاری کی گئی جبکہ دیگر کے خلاف ضروری اقدامات کرنے کی ہدایات دی گئیں۔

ڈپٹی کمشنر میثم عباس نے اس بات پر زور دیا کہ عوام کی صحت سے کھیلنے والے عناصر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور کوالٹی کنٹرول بورڈ اپنی کارکردگی کو مزید مؤثر بنائے گا تاکہ ضلع میں معیاری ادویات کی دستیابی یقینی بنائی جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button