نگہبان راشن پیکج کی تقسیم کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر کا دینہ اور سوہاوہ کا دورہ

دینہ:نگہبان راشن پیکج کی تقسیم کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے دینہ اور سوہاوہ کا دورہ کیا، انہوں نے مختلف مقامات پر راشن پیکج کی تیاری اور گلی محلوں میں تقسیم کی نگرانی کی۔
ڈپٹی کمشنر جہلم نے تحصیل دینہ اور سوہاوہ میں رمضان نگہبا ن پیکج کی تقسیم کے عمل کی نگرانی کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کے اس پروگرام کو کامیابی سے مکمل کیا جارہا ہے، تمام ضلعی انتظامیہ اس حوالے سے فیلڈ میں موجود ہے۔
اس سے قبل ڈپٹی کمشنر جہلم سمیع اللہ فاروق کی زیر صدارت اسسٹنٹ کمشنر دینہ دفتر میں ایک اجلاس میں نگہبان راشن پیکج کی تقسیم بارے بریفنگ دی گئی جس کے بعد ڈی سی جہلم کو تحصیل دینہ اور سوہاوہ میں مستحق خاندانوں کی فہرست اور اب تک تقسیم کئے گئے راشن پیکج بارے آگاہ کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر جہلم نے دینہ اور سوہاوہ کے مختلف علاقوں میں جا کر پیکج تقسیم کرنے والی ٹیموں اور شہریوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ اور سوہاوہ کے ہمراہ ڈی سی جہلم نے گھر گھر راشن تقسیم کئے اور سامان کو کئی مقاما ت پر بیگ کھلوا کر کوالٹی چیک کی۔
انہوں نے ہدایت کی کہ پنجاب حکومت کی جانب سے شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے مختص کئے گئے ہیں اس پروگرام کو کامیاب کرنے کیلئے پوری ضلعی انتظامیہ کے متحرک ہے۔



