مہنگے گیس سلنڈر فروخت کرنے والے پلانٹس پر اسسٹنٹ کمشنر کی کارروائی، جرمانے اور سخت وارننگ

دینہ: اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے عوامی شکایات کی بنیاد پر گیس پلانٹس کا دورہ کیا اور مہنگے داموں گیس سلنڈر فروخت کرنے والے پلانٹس پر ہزاروں روپے کے جرمانے عائد کیے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے واضح طور پر ہدایت کی کہ آئندہ اگر کسی بھی پلانٹ یا ڈیلر نے زائد نرخ پر گیس سلنڈر فروخت کیے تو سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

دینہ میں گیس ڈیلروں نے بتایا کہ انہیں گیس پلانٹ سے سلنڈر مہنگے داموں دستیاب ہو رہے ہیں، جس کی وجہ سے وہ صارفین کو بھی زائد قیمت پر فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔

کارروائی کے بعد شہریوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے عام صارفین کو ریلیف ملے گا اور گیس سلنڈر کی قیمتوں میں شفافیت آئے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button