جہلم کینٹ میں ریٹائرڈ کرنل کے گھر چوری کرنے والے 3 ملزمان گرفتار، مال مسروقہ برآمد

جہلم: تھانہ سٹی پولیس کی بڑی کارروائی، تین ملزمان کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون برآمد کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی کی زیرِ نگرانی انچارج چوکی کینٹ ریاض حیدر اور ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمے میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے جہلم کینٹ کے رہائشی ریٹائرڈ کرنل طاہر کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی چوری کی تھی۔ کارروائی کے دوران ملزمان سے 22 لاکھ 39 ہزار روپے نقدی، 2 چوری شدہ موبائل فونز (مالیت 1 لاکھ 61 ہزار روپے) اور آرٹیفیشل جیولری (مالیت 1 لاکھ روپے) برآمد کر لی گئی۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور انہیں قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button