محرم الحرام کے دوران جہلم میں صفائی کے مثالی انتظامات قابلِ تحسین ہیں، ڈپٹی کمشنر میثم عباس

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے بعد محرم الحرام کے دوران شہر میں صفائی کے مثالی انتظامات قابلِ تحسین ہیں، صفائی کے عملے نے شدید گرمی کے باوجود بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جو شاباش کے مستحق ہیں۔

یہ بات انہوں نے یونین کونسل نمبر 15 میں ستھرا پنجاب مہم کے تحت جاری صفائی کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سینٹری ورکرز کو ڈپٹی کمشنر نے سراہا اور ان کے جذبے کی تعریف کی۔

میثم عباس نے صفائی اہلکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر کو صاف رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، لیکن سینٹری سٹاف کا کردار سب سے اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے حکومت پنجاب ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے، اور محنتی ورکرز کی خدمات کو ضائع نہیں جانے دیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ صفائی کے عمل کو مزید مؤثر اور مربوط بنایا جائے تاکہ شہریوں کو صحت مند ماحول میسر آ سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button