جہلم میں پی ٹی آئی یوتھ ونگ کالا گوجراں اور ورکر گروپ کا شاندار احتجاجی ریلی

جہلم: پی ٹی آئی یوتھ ونگ کالا گوجراں اور ورکر گروپ جہلم کی جانب سے گزشتہ نکالی گئی شاندار ریلی میں پی ٹی آئی یوتھ ونگ کالا گجرا اور ورکر گروپ میں پورے ضلع کو ثابت کر دیا کہ عمران خان کے چاہنے والے میں کوئی کمی نہیں ہوئی بلکہ روز روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

گزشتہ روز ورکر گروپ اور پی ٹی آئی یوتھ ونگ کالا گجراں پورے سٹی میں چھایا رہا، سینکڑوں موٹر سائیکل، گاڑیاں اور پیدل افراد ورکر گروپ کے ساتھ الیکشن میں دھاندلی کے خلاف اور عمران خان کے حق میں سڑکوں پر نمایاں نظر آئے۔ دوسری طرف ضلعی صدر اور جنرل سیکرٹری ورکروں کو نکالنے میں ناکام دکھائی دیے۔

ورکر گروپ کے قیصر قریشی، سید ابرار شاہ، ذیشان جرال، نوید علی، عتیق خان، ملک عدنان، عدنان کھوکھر، شیخ طلعت، میر منور، شیخ بلال، بلال ڈار سابق جنرل سیکرٹری ابوبکر ڈار اور سابق کونسلر شریف آرائیں کی قیادت میں سینکڑوں پی ٹی آئی ورکرز سڑکوں پر نکل آئے۔

یوتھ ونگ کالا گوجراں اور ورکر گروپ نے ثابت کر دیا کہ عمران خان کے چاہنے والے ان کے ساتھ ہیں جنہوں نے مشکلیں اور پریشانیاں برداشت کیں، وہ کل عوام کو نکال کر سڑکوں پر لے آئے۔

یہ ورکر کا ہی کمال تھا اور پی ٹی آئی یوتھ ونگ کالا گوجراں کا گزشتہ ہر طرف ایک ہی نعرہ شہر بھر میں گونج رہا تھا لاؤ ترازو تول کے ویکھو ساڈا پلا پاری ہے۔ واقعی ورکر گروپ کا پلڑا باری دکھائی دیا۔

دوسری جانب موجودہ پی ٹی آئی جہلم کے ضلعی صدر و جنرل سیکرٹری عوام نکالنے میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دیے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button