یوم عاشورہ کے موقع پر سول اسپتال جہلم میں مکمل ہائی الرٹ جاری رہا ، ایم ایس ڈاکٹر سہیل اعجاز

جہلم: یوم عاشورہ کے موقع پر سول اسپتال جہلم میں مکمل ہائی الرٹ جاری رہا اور تمام اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر کے انہیں ڈیوٹی پر طلب کیا گیا تاکہ ماتمی جلوسوں اور شہریوں کو بروقت اور مؤثر طبی امداد فراہم کی جا سکے۔

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال جہلم میں کنٹرول روم کو فعال رکھا گیا تھا اور تمام آپریشنز کی خود نگرانی ایم ایس ڈاکٹر سہیل اعجاز نے کی۔ انہوں نے ایمرجنسی ٹیمیں مختلف ماتمی جلوسوں کے ساتھ بھیجیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کا فوری طور پر سامنا کیا جا سکے۔ کنٹرول روم سے براہِ راست نگرانی کے ذریعے ایم ایس ڈاکٹر سہیل اعجاز نے ہر پہلو کا جائزہ لیا اور عملے کی کارکردگی کو یقینی بنایا۔

ایم ایس ڈاکٹر سہیل اعجاز نے کہا کہ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ، آپریشن تھیٹر، وارڈز میں ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس اور نرسنگ اسٹاف مکمل طور پر اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے تھے۔ ان کی کارکردگی قابلِ تحسین ہے اور انہوں نے بہترین خدمات انجام دیں۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق یوم عاشورہ کے دوران امدادی انتظامات مکمل تھے اور ماتمی جلوسوں میں عزاداروں کو فوری اور بروقت ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ ایمرجنسی ٹیمیں اپنے مخصوص پوائنٹس پر تعینات رہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل دیا جا سکے۔

مزید برآں امام بارگاہوں اور مرکزی مقامات پر موبائل ایمرجنسی سروسز بھی فراہم کی گئیں جبکہ جلوسوں کے ساتھ فرسٹ ایڈ سے لیس ایمبولینس سروس بھی دستیاب رہی تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں بروقت کاروائی کی جا سکے۔

ایم ایس ڈاکٹر سہیل اعجاز نے تمام جلوس منتظمین اور امام بارگاہوں کے متولی حضرات سے اپیل کی کہ وہ ایمرجنسی ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ عزاداروں کو محفوظ اور بروقت طبی امداد فراہم کی جا سکے اور یوم عاشورہ کا یہ مذہبی موقع پرامن اور خوشگوار طریقے سے منایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button