سینیٹر عرفان صدیقی ایک باوقار، علم دوست اور محبِ وطن شخصیت تھے، بلال اظہر کیانی

اسلام آباد: وزیرِ مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے مرحوم سینیٹر عرفان صدیقی کے نمازِ جنازہ میں شرکت کی اور اہلِ خانہ سے اظہارِ افسوس کیا۔

بلال اظہر کیانی نے کہا کہ مرحوم سینیٹر عرفان صدیقی ایک باوقار، علم دوست اور محبِ وطن شخصیت تھے، جنہوں نے تعلیم، صحافت اور سیاست کے شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دیں۔

وزیرِ مملکت نے مزید کہا کہ عرفان صدیقی کی قومی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور ان کا نام پاکستان کے علمی و سیاسی حلقوں میں ہمیشہ عزت و احترام کے ساتھ یاد رکھا جائے گا۔

نمازِ جنازہ میں دیگر سرکاری و نجی شخصیات کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی اور مرحوم کی شخصیت کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button