ڈی ایس پی ٹریفک دفتر اور میونسپل کمیٹی سے ملحقہ گلیوں میں غیر قانونی ویگن سٹینڈ قائم ، عوام پریشان

جہلم: چراغ تلے اندھیرا، ڈی ایس پی ٹریفک دفتر سے ملحقہ اور میونسپل کمیٹی سے ملحقہ گلیوں میں غیر قانونی ویگن سٹینڈ قائم، شہریوں کو آمد ورفت میں شدید مشکلات کاسامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قائمقام آر ٹی اے سیکرٹری نے ٹریفک دفتر جہلم کے سامنے واقع ویگن سٹینڈ ختم کروادیا ہے۔ بااثر ویگن ڈرائیورز نے ٹریفک دفتر سے ملحقہ گلی اور میونسپل کمیٹی دفتر سے ملحقہ گلیوں کو ویگن سٹینڈ میں تبدیل کرکے شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات پیدا کردیں ہیں۔
علاقہ مکینوں نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائم مقام آر ٹی اے سیکرٹری اور ٹریفک پولیس کی عدم دلچسپی کیوجہ سے بااثر ویگن ڈرائیورز نے غیرقانونی ویگن اڈے قائم کرکیے ہیں۔ قائم مقام آر ٹی اے سیکرٹری غیر قانونی اڈے ختم کروائیں تاکہ شہریوں کوپیش آنے والی مشکلات کاخاتمہ ممکن ہوسکے۔
انہوں نے کہا کہ علی الصبح ویگن ڈرائیورز ویگنیں کھڑی کرکے مکینوں سمیت طلبہ وطالبات کی مشکلات میں اضافے کاسبب بنتے ہیں۔ ٹریفک پولیس اور آر ٹی اے کاعملہ سب کچھ جاننے کے باجود کارروائیاں کرنے سے گریزاں ہے۔
شہریوں ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے اور غیر قانونی ویگن سٹینڈ ختم کروانے کا مطالبہ کیاہے۔



