سمال ڈیمز کی بروقت مرمت کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، حسان احسن


جہلم: سمال ڈیمز کی بروقت مرمت اور ان سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں تاکہ کسانوں کو فصلوں کی کاشت میں مشکلات پیش نہ آئیں۔
یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جہلم حسان احسن نے سمال ڈیمز کے حوالے سے اجلاس میں کہی۔ اجلاس میں ضلع جہلم میں سمال ڈیمز کی موجودہ صورت حال، ان سے سیراب ہونے والی زمینوں اور اس حوالے سے مسائل پر بریفنگ دی گئی۔
اے ڈی سی آر نے ہدایت کی کہ سمال ڈیم زراعت کے لئے بہت مفید ہیں ان کو مزید مفید بنانے کے لیے کام جاری رکھا جائے۔



