آبادی کنٹرول کیے بغیر معاشرے میں توازن اور پائیدار ترقی کا حصول ناممکن ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی

جہلم: ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی جہلم کا اجلاس ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کی زیر قیادت کمیٹی روم ڈپٹی کمشنر آفس جہلم میں ہوا۔

اجلاس میں محکمہ صحت،تعلیم، اطلاعات کے ضلعی سربراہان اور علماء نے شرکت کی، اجلاس میں پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر جہلم آفتاب سرور اور مریم نعیم ستی ڈسٹرکٹ ڈیموگرافر نے شرکاء کو محکمہ بہبود آبادی کی سرگرمیوں،مانع حمل ادویات کی فراہمی، اور محکمہ کی آگاہی مہم بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کیا کہ ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے احکامات کے مطابق محکمہ بہبود آبادی کی سرگرمیوں کی تشہیر کے لئے محکمہ کے افسران اور عملہ پر مشتمل میڈیا ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ لوکل ایف۔ایم ریڈیو پر متوازن گھرانے کے حوالے سے پروگرام اور اخبارات میں کالم لکھے جارہے ہیں جن میں ماں بچے کی صحت، نوجوانوں کو درپیش مسائل کے ساتھ دیگر سماجی پہلوؤں کا احاطہ کیا جاتا ہے۔

ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی نے محکمہ بہبود آبادی جہلم کی کارکردگی، مختلف سرکاری محکموں میں تعاون اور اشتراک عمل، آگاہی مہم کی سرگرمیوں کو سراہا اور اس امر پر زور دیا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کیے بغیر معاشرے میں توازن اور پائیدار ترقی کا حصول ناممکن ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button