جادہ جی ٹی روڈ پر پھل اور اشیاء خورونوش فروخت کرنے والے ریڑھی بانوں نے قبضہ کر لیا

جہلم: جادہ جی ٹی روڈ پر پھل اور اشیا خور و نوش فروخت کرنے والے ریڑھی بانوں نے قبضہ کر لیا، جگہ جگہ ریڑھیوں کے کھڑے کئے جانے کے باعث افطار کے وقت ٹریفک جام رہنے لگی، راہ گیروں کو پیدل گزرنے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم جادہ چوک جی ٹی روڈ ، سول ہسپتال، شاندار چوک، مشین محلہ نمبر2 ، یوٹرن کے قریب اور لاری اڈہ روڈ چوک میں پھل اور دیگر اشیا خورونوش فروخت کرنے والوں نے مستقل بنیادوں پر قبضے کررکھے ہیں۔

جادہ چوک پر جگہ جگہ ریڑھیاں کھڑی کرنے کے باعث شہریوں کو آمدورفت بلخصوص افطار سے قبل ٹریفک کے جام رہنے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ فروٹ فروشوں کی طرف سے ر یڑھیاں سڑک کے اطراف میں کھڑی کرنے سے انہیں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ، اسسٹنٹ کمشنر ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button