ڈپٹی کمشنر جہلم کی ہدایت پر موسم برسات سے قبل نالوں کی صفائی شروع

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ کی ہدایت پر موسم برسات سے قبل نالوں کی صفائی شروع، شہر کے تمام بڑے نالوں کو مکمل صاف کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی نے جہلم شہر کے مرکزی نالے سلیمان پارس کی صفائی شروع کر دی ہے۔
میونسپل کمیٹی ذرائع کے مطابق بھاری مشینری سے تمام نالوں، سیوریج لائنوں کو مکمل صاف کرکے نکاسی آب کو یقینی بنایا جائے گا، نالوں کے اوپر پختہ تجاوزات کو بھی ہٹایا جا رہا ہے۔



