پنجاب بھر کے اسکولوں میں مارننگ اسمبلی تاحکم ثانی ختم کر دی گئی

جہلم سمیت پنجاب بھر کے اسکولوں میں مارننگ اسمبلی تا حکمِ ثانی ختم کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ ڈی پی آئی سیکنڈری ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر کے سرکاری و نجی اسکولوں کے لیے اہم سکیورٹی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

جاری مراسلے کے مطابق تمام اسکولوں میں سکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسکولوں میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے فوری طور پر فعال بنانے اور ان کی مسلسل مانیٹرنگ یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔

حکام نے ہر استاد کے لیے اینڈرائیڈ موبائل فون پر پنجاب سیف سٹی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنا لازمی قرار دے دیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری اطلاع دی جا سکے۔ اسکولوں کے داخلی گیٹ اوقاتِ کار کے دوران مکمل بند رکھنے اور غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر سخت پابندی عائد کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید برآں، تمام تعلیمی اداروں میں طلبہ و عملے کو ایگزٹ پوائنٹس سے مکمل آگاہی فراہم کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ہائی اسکول طلبہ کو کسی بھی قسم کے احتجاج میں شرکت سے روکنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ ان احکامات پر عملدرآمد کی روزانہ بنیادوں پر رپورٹس بمعہ تصاویر متعلقہ حکام کو ارسال کی جائیں گی تاکہ سکیورٹی صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button