ضلع جہلم کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات میں سمر کیمپ لگانے پر پابندی عائد

جہلم سمیت ضلع بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات میں سمر کیمپ لگانے پر پابندی عائد کر دی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے موسم گرما کی تعطیلات میں سمر کیمپس لگانے پر پابندی عائد کر دی۔سمر کیمپ لگانے والے سکولز مالکان کے خلاف سخت کارروائیاں کرنے کا انتباہ کیا گیا ہے۔

پیف کے ماتحت پنجاب بھر میں پارٹنر سکولوں کی تعداد ساڑھے سات ہزار ہے،پنجاب بھر میں موسم گرما کی چھٹیوں کا آغاز گزشتہ روز 25 مئی سے ہوچکا ہے۔پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے تمام پارٹنر سکولوں کو احکامات جاری کردیئے ہیں۔

محکمہ تعلیم کے زرائع کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت کو دیکھتے ہوئے سمر کیمپ پر پابندی عائد کی گئی ہے،بچوں کی صحت اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button