انٹرمیڈیٹ امتحانات؛ نوجوان نسل پاکستانی قوم کامستقبل اور ہمارا اثاثہ ہیں، ڈی پی او جہلم

جہلم: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن اور ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پر بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے امتحانات کی شفافیت اور سکیورٹی یقینی بنانے کے لئے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے امتحانی مراکز کے دورے کئے۔
پولیس افسران نے تمام طلبہ و طالبات کو اس موقع پر محنت اور لگن کے ساتھ امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے کی تلقین کی۔
ایس ڈی پی اوز نے امتحانی عملہ سے ملاقات کی، امتحانات کے انعقاد کے مختلف مراحل کا جائزہ،سپرنٹنڈنٹس امتحانات کو محکمہ پولیس کے ہر طرح سے تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی۔
اس حوالے سے ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ نوجوان نسل پاکستانی قوم کامستقبل اور ہمارا اثاثہ ہیں،محنت ، ایمانداری اور مسلسل لگن سے ہی حقیقی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔



