رانا محسن جمیل کو مسلم لیگ( ن) پرتگال کا نائب صدر مقرر کر دیا گیا

پاکستان مسلم لیگ( ن) سویڈن کے نائب صدر رانا محسن جمیل آف فیصل آباد کو ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے مسلم لیگ (ن) پرتگال کا نائب صدر مقرر کر دیا گیا۔

بیرسٹر امجد ملک کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن مسلم لیگ ن پرتگال کی صدر شمع بٹ نے رانا محسن جمیل کو نوٹیفکیشن پیش کیا۔

رانا محسن جمیل ایک عرصہ تک مسلم لیگ (ن )سویڈن کے نائب صدر رہے ہیں۔ ایک سال قبل وہ سویڈن سے بسلسلہ روزگار پرتگال شفٹ ہوئے ہیں۔سویڈن میں (ن )لیگ کے لیے ان کی خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئے انہیں مسلم لیگ (ن) پرتگال کا نائب صدر مقرر کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button