پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں نے دو سال میں ظلم و بربریت اور جھوٹے مقدمات کا سامنا کیا، تحریک انصاف پیرس

پیرس: پاکستان تحریک انصاف کے لیڈران وکارکنان نے گزشتہ دو سال کے دوران جس ظلم و بربریت اور جھوٹے مقدمات کا سامنا کیا اس کی مثال پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف پیرس کے راہنماؤں یاسر قدیر، راجہ طاہر، چوہدری شہباز، چوہدری عمران، چوہدری وقار اور شیخ نیر عدنان نے جہلم پریس کلب کے سابق صدر محمد شہباز بٹ سے ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نواز شریف کی طرح معافی مانگ کر،بیماری کا بہانہ بنا کررہا ہوکر بیرون ملک جاسکتے تھے لیکن انہوں نے اصولوں پر سمجھوتا نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بڑے بڑوں کے اندازے انہوں نے غلط ثابت کردئیے،جہاں بڑے بڑے سورما عمران خان کو مشکل وقت میں چھوڑ گئے وہاں سوشل میڈیا عمران خان کی طاقت بنا،سوشل میڈیا کے ٹائیگرزاور انکی فیملیز کو حراساں کیا گیا لیکن تمام تر اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود وہ ڈٹے رہے ،عمران خان اور پی ٹی آئی کارکنان کا مقدمہ عالمی سطح تک پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کے خلاف بیان بازی کرنے والوں سے گزارش ہے آپس میں اتحاد کی فضا قائم کرکے عمران خان کی رہائی پر فوکس کریں۔

پی ٹی آئی راہنماؤں نے کہاکہ اوورسیز پاکستانی عمران خان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں ہم انکے ہر حکم پر لبیک کہیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button