پنجاب کے 229 بلدیاتی اداروں میں ایڈمنسٹریٹرز تعیناتی کا ازسرنو نوٹیفکیشن جاری

جہلم: پنجاب کے 229 بلدیاتی اداروں میں ایڈمنسٹریٹرز تعیناتی کا ازسرنو نوٹیفکیشن جاری، میئرز اور چیئرمینوں کے اختیارات بھی افسران کو سونپ دیئے گئے۔

تفصیلات مطابق گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد محکمہ بلدیات اورمحکمہ قانون کی طرف سے ایڈمنسٹریٹرز کی ذمہ داریوں کے حوالے نیا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیاگیا ۔جس کے مطابق پنجاب کی واحد میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور کا ایڈمنسٹریٹر کا عہدہ ڈپٹی کمشنر جبکہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر کی میونسپل کارپوریشنز کے ایڈمنسٹریٹرز متعلقہ کمشنرز ہونگے۔

میونسپل کارپوریشنز کے ایڈمنسٹریٹر سینئر جبکہ ایم سی ایل جونیئر آفیسر کے حوالے کردی گئیں ہیں۔ایڈمنسٹریٹرز کو میئرز، ڈپٹی میئرز،چیئرمین اور وائس چیئرمین کے اختیارات بھی سونپ دیئے گئے ہیں جو منتخب بلدیاتی نمائندوں کی عدم موجودگی میں ان کی ذمہ داریاں اور اختیارات استعمال کریں گے۔

محکمہ قانون نے یکم نومبر 2019 اور17 جنوری 2023 کے نوٹیفکیشن منسوخ کردیئے ہیں۔پنجاب میں جن بلدیاتی اداروں میں ایڈمنسٹریٹرز کا ازسر نو گزٹ نوٹیفکیشن کیا گیا ہے وہ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے تحت قائم ہیں۔گزٹ نوٹیفکیشن پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کے تحت کیا گیا ہے جس کو تبدیل کرنے کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے وزیر بلدیات کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی بھی تشکیل دے رکھی ہے۔

گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کی 35 ضلع کونسلوں کے ایڈمنسٹریٹرز ڈپٹی کمشنرز ہونگے جو چیئرمین کے بھی اختیارات انجوائے کریں گے۔تحصیل سطح کی میونسپل کمیٹیوں کے ایڈمنسٹریٹرز اسسٹنٹ کمشنرز ہونگے۔

پنجاب کی 4015یونین کونسلوں کے ایڈمنسٹریٹر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ہونگے جو تحصیل سطح پر تعینات ہیں۔پنجاب حکومت نے گورنر کی منظوری کے بعد باقاعدہ گزٹ نوٹیفکیشن کا اجراء کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button