ذاتی رنجش اور شناسائی کا شاخسانہ؛ سوہاوہ میں دو افراد نے شہری کو گولی مار دی، ملزمان گرفتار

سوہاوہ میں ذاتی رنجش اور شناسائی کے شاخسانہ پر دو افراد نے فائرنگ کر کے شہری کو شدید زخمی کر دیا، پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں پولیس کو اطلاع دی کہ 2 نامعلوم ملزمان رات کے وقت شہری سے ڈکیتی کی کوشش کی اور دوران مزاحمت پسٹل سے فائر مارا جو شہری کے کمر میں لگ کر چھاتی سے آر پار ہو گیا۔
پولیس تھانہ سوہاوہ نے واقعاتی شہادتوں اور ہیومن انٹیلی جنس کی بنیاد پر تفتیش کی تو واقعہ ذاتی رنجش اور شناسائی کا شاخسانہ نکلا۔ ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ اور ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کمال اور ثاقب کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کمال سے واقعہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ ناجائز پسٹل 30 بور بھی برآمد کر لیا گیا ہے، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جا رہا ہے۔



