دینہ میں افغان شہری کو پناہ دینے والا ملزم گرفتار

دینہ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہری کو پناہ دینے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کی ہدایات پر ضلع بھر میں غیر قانونی غیر ملکی افراد کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ دینہ سرمد ملک اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے افغان شہری کو پناہ دینے والے ملزم کو گرفتار کیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ ضلع میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی افراد اور ان کی معاونت کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر 15 یا قریبی تھانے کو دیں تاکہ بروقت کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔



