جہلم میں 21 سالہ لڑکی گہرے کنویں میں گر کر جاں بحق


جہلم کے نواحی علاقہ میں 21 سالہ لڑکی گہرے کنویں میں گر کر جاں بحق ہو گئی، لاش کو کنویں سے نکال لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کے نواحی علاقہ میں ایک روز قبل لاپتہ ہونے والی ذہنی معذور 21 سالہ لڑکی کی لاش روہتاس روڈ گرمالہ کے 60 سے 70 فٹ گہرے کنویں سے مل گئی۔
ریسکیو 1122 کی ٹیم نے لڑکی کی ڈیڈی باڈی کو کنویں سے نکال کر لواحقین کے حوالے کر دی۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ کنویں میں ڈوبنے والی لڑکی ایک دن قبل سے لاپتہ تھی اور ذہنی توازن درست نہیں تھا۔



