پنڈدادنخان میں بارشوں نے تباہی مچا دی، گلی محلے تالاب کا منظر پیش کرنے لگے، پانی گھروں میں داخل

پنڈدادنخان میں بارشوں نے تباہی مچا دی، بارشی پانی گھروں میں داخل، ساؤوال میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہو گیا، نظام زندگی درہم برہم ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں بارشوں نے جل تھل ایک کر دیا، گلی محلے تالاب کا منظر پیش کرنے لگے، مختلف علاقوں میں صورتحال انتہائی خراب ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر حلیمہ منیر اور مقامی انتظامیہ محدود دستیاب وسائل میں نکاسی آب کے کاموں میں مصروف جو نہ کافی ہیں۔
برساتی پانی گھروں میں داخل ہونے سے چھتیں اور دیواریں گرنے کا خدشہ ہے، کندوال اور للِہ روڈ پر برساتی پانی آنے سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہو گئی ہے۔
پنڈدادنخان ملکوال ریلوے ٹریک ہرن پور تا پنڈدادنخان مختلف مقامات سے مکمل طور پر ڈوب چکا ہے جس کی وجہ سے ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہو گئی ہے۔
شہری و سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا کہ ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی فی الفور پنڈدادنخان کے علاقوں سمن وال، ساؤوال اور گولپور میں ہیوی مشینری اور انتظامی عملہ بھیجے تاکہ گھروں اور محلوں سے نکاسی آب ممکن ہو اور شہریوں کی مشکلات کم ہو سکے۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



